ekaterra میں، ہم زمین سے جُڑے رہتے ہیں۔ ہم کبھی نہیں بھولتے کہ ہم جو بھی اُگاتے ہیں وہ ابتدا میں ایک سادہ بیج ہوتا ہے، جسے زمین اپنی شفقت بھری گود میں پروان چڑھاتی ہے۔
ہم متحد ہیں۔ ہم جداگانہ خوبیوں کی طاقت بروئے کارلانے پر یقین رکھتے ہیں۔ ہم مختلف مرکبات چن کر، کاشت کرکے اور ان کی پرورش کے بعد ہی، اعلٰی ترین نتیجہ سامنے لاتے ہیں - ہمارے آمیزوں میں اورساتھ ساتھ اپنے لوگوں میں سے بھی ۔
ekaterra میں ہمیں یقین ہے کہ زمین سے بڑھ کرطاقتور یا قابل قدر کوئی نہیں ہے۔ اور اگر ہم اس سے ہم آہنگی رکھتے ہوئے کام کریں، تو ہم ایک شاد و آباد دنیا پروان چڑھا سکتے ہیں۔ ہماری نباتاتی تخلیقات قدرت اور سائنس کا بہترین امتزاج ہیں جو ہماری جدت طرازی اور تجربے کا نچوڑ ہیں۔
ہر مرکب مجموعی شادمانیاور ذائقہ و لذت بڑھانے، دوبارہ تروتازہ کرنے اور رابطے دوبارہ جوڑنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ وہ ایسا ذائقہ پیش کرتے ہیں کہ جو لوگوں اور اس سرزمین کے مل جل کر کام کرنے سے ہی وجود میں آتا ہے۔
ایک ہی سرزمین ایک سے انسان۔ ایک ہی نصب العین